آئی ایم ایف رپورٹ حکومت کی ناکامی بے نقاب، بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتیں غیر قانونی طور پر روکی گئی: شیخ وقاص اکرم-آئی ایم ایف رپورٹ حکومت کی ناکامی بے نقاب، بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتیں غیر قانونی طور پر روکی گئی: شیخ وقاص اکرم-سردی میں مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا اثرات ہوتے ہیں؟-سردی میں مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا اثرات ہوتے ہیں؟-تیجس طیارہ حادثہ: بھارتی میڈیا کا ملبہ امریکہ پر ڈالنے کا ناکام حربہ بے نقاب-تیجس طیارہ حادثہ: بھارتی میڈیا کا ملبہ امریکہ پر ڈالنے کا ناکام حربہ بے نقاب-عدالت کا فیصلہ: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے وارنٹ گرفتاری برقرار-عدالت کا فیصلہ: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے وارنٹ گرفتاری برقرار-قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے ، وزیراعلیٰ کےپی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب-قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے ، وزیراعلیٰ کےپی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب

تازہ ترین

آئی ایم ایف رپورٹ حکومت کی ناکامی بے نقاب، بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتیں غیر قانونی طور پر روکی گئی: شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد: مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ نے وفاقی حکومت کے کرتوت اور اس کے اختیارات کو واضح کر دیا ہے، اور ستائسویں آئینی ترمیم کی حقیقت دنیا کے سامنے آ چکی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا کہ بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر غیر قانونی پابندیاں لگا کر آئین کے آرٹیکل 10 اور 14 کی صریح خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق بانیِ پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، حالانکہ قانون کے مطابق ہر قیدی کو ہفتے میں ملاقات کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانیِ پی ٹی آئی کی بہنوں اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور صوبائی وزیرِاعلیٰ کو سات مرتبہ روکا گیا، جس سے پورے خیبرپختونخوا کی تذلیل ہوئی۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو بانیِ پی ٹی آئی سے خوف ہے، اسی لیے ان کی قانونی ملاقاتیں روکی جا رہی ہیں تاکہ وہ پارٹی سے الگ نہ ہوں اور احتجاج کی کال نہ دے سکیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت غاصب طاقتوں سے بھی زیادہ ظالم ثابت ہو رہی ہے اور سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ بانیِ پی ٹی آئی جیل میں ہر دن مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو سال سے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کی جا رہی ہے مگر فراہم نہیں کی گئی، جبکہ پنجاب میں ایسے افراد کو میڈیا پر دکھایا جاتا ہے جنہیں عام لوگ بھی نہیں جانتے، مگر حقیقی نمائندوں کی آواز نشر نہیں کی جاتی۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی ادارہ خود حکومت کی ناکامیوں کو ظاہر کر رہا ہے، جس میں 5.3 کھرب کی کرپشن، عدالتی نظام کی کمزوریاں، لاکھوں زیر التواء مقدمات اور اداروں کے اختیارات میں ٹکراؤ کی نشاندہی شامل ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ رپورٹ کے نکات کا جائزہ لیں اور حکومت کو تنبیہ کی کہ انتشار کی ذمہ داری وہ خود اٹھا رہے ہیں، اس رویے سے ملک میں سیاسی بحران مزید بڑھ رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں