Post Views: 51
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پنجاب، کے پی کے اور شمالی علاقوں کا موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔مغربی ہواؤں کے زیر اثر اگلے دو روز کے دوران شمال مغربی بلوچستان، سیلاب سے متاثرہ جنوبی بلوچستان (بشمول گوادر، پسنی، خضدار) اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران پنجاب کے زیادہ تر علاقوں کا موسم خشک اور سرد جبکہ سندھ کے کچھ مغربی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔