Post Views: 36
اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ورچوئل مذاکرات جاری ہیں اور جلد ہی اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے، جو پچھلے ہدف سے زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم رکھنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
جمیل احمد کے مطابق مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہوگی۔