آج کی تاریخ

گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں معروف گلوکارہ نصیبو لال نے اپنے شوہر نوید حسین کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق، گلوکارہ نے ایف آئی آر میں بیان دیا کہ وہ گھر کے صحن میں بیٹھی تھیں جب ان کے شوہر نے آ کر گالی گلوچ شروع کی اور قریب پڑی اینٹ اٹھا کر ان کے چہرے پر ماری، جس سے ان کے چہرے اور ناک پر شدید چوٹیں آئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔​
یاد رہے کہ نصیبو لال پاکستان کی مشہور فوک گلوکارہ ہیں، جو اردو، پنجابی، سرائیکی اور مارواڑی زبانوں میں گاتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا ترانہ بھی گایا تھا۔​

شیئر کریں

:مزید خبریں