آج کی تاریخ

گجر لیکس: ڈاکٹر شبیر وی سی ایمرسن ڈاکٹر رمضان کے فرنٹ مین، ثبوت سامنے آگئے

ملتان (وقائع نگار) بہاالدین زکریا یونیورسٹی لودھراں کیمپس کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر شبیر گجر کے بارے میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان گجر کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرنے کے ثبوت سامنے آ گئے ہیں اور یہ بات ثابت ہو گئی کہ گورنمنٹ یونیورسٹی میں نوکری حاصل کرنے والے امیدوار معاملات طے کرنے کے بعد براستہ لود ھراں درخواست دیں گے تو نوکری سمیت ہر کام کی گارنٹی ہوگی ۔ڈاکٹر شبیر گجر نوکری بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی کرتے ہیں مگر سہولت کاری گورنمنٹ ایمرسن یونیورسٹی کی کرتے ہیں اور انہوں نے اسی ٹریک کو مضبوط کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو بھی ویمن یونیورسٹی سے ایمرسن یونیورسٹی میں شفٹ کرایا ہے اور پھر انہیں اس حد تک سہولت دی گئی کہ قواعد و ضوابط اور قانون کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے چار ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی دے دی گئی۔ دو سال قبل ایک امیدوار عثمان رفیق نے درخواست نمبر 6848 کے تحت مئی 2023 میں لائبریرین اٹینڈنٹ کے لیے درخواست دی جس کی تعلیمی قابلیت میٹرک تھی اور تجربہ صفر تھا کیونکہ اس کی عمر 20 سال بھی بمشکل بنتی تھی ۔لائبریرین اٹینڈنٹ کے لیے جو اشتہار دیا گیا تھا اس میں 15 امیدواروں نے درخواستیں دیں۔ ایمرسن یونیورسٹی کے لائبریرین نے تمام امیدواروں کو نااہل قرار دے دیا کیونکہ مذکورہ اسامی کے لیے لائبریرین اٹینڈنٹ کا تین ماہ کا ڈوپلومہ لازمی قرار دیا گیا تھا۔ چوہدری شبیر گجر نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے تقریباً دس سال قبل ریٹائر ہونے والے چیف لائبریرین چوہدری مقبول احمد سے جعلی لائبریرین اٹینڈنٹ کا ڈپلومہ بنوایا اور اس کے بعد انہوں نے اپنے بھتیجے محمد عثمان رفیق کو نوکری دلوا دی۔ باقی تمام اُمیدواروں کو مسترد کرتے ہوئے صرف محمد عثمان رفیق کو ہی انٹرویو کے لیے بلایا گیا تھا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لائبریرین اٹینڈنٹ محمد عثمان رفیق نے اپنی درخواست میں جو ای میل ایڈریس لکھا ہے وہ چوہدری شبیر احمد

گجر کا پرسنل ایڈریس ہے shabbirch.sociologist@gmail.com درج ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں