آج کی تاریخ

کے پی حکومت نے اخراجات محدود رکھ کر 111 ارب روپے بچا لیے، بڑی کامیابی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک اخراجات کو مؤثر طریقے سے قابو میں رکھتے ہوئے 111 ارب روپے سے زائد کی بچت کر کے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔
وفاقی حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک صوبے کو کل 1031 ارب 26 کروڑ روپے کے مالی وسائل حاصل ہوئے، جب کہ اسی مدت کے دوران اخراجات 919 ارب 95 کروڑ روپے تک محدود رکھے گئے۔
صوبے کو قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت مرکز سے 824 ارب 86 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ اس کے علاوہ، خیبر پختونخوا نے اپنے وسائل سے 46 ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو اور 40 ارب 17 کروڑ روپے نان ٹیکس آمدنی حاصل کی۔
مرکز نے قرضوں اور گرانٹس کی مد میں 120 ارب روپے فراہم کیے، جن میں سے 38 ارب 58 کروڑ قرضے، 54 ارب 99 کروڑ جاری گرانٹس اور 26 ارب 43 کروڑ ترقیاتی گرانٹس شامل ہیں۔
تین سہ ماہیوں کے دوران صوبے نے 759 ارب 56 کروڑ روپے جاری اخراجات پر خرچ کیے جبکہ 13 ارب 75 کروڑ روپے مرکز کو قرضوں پر سود کی مد میں واپس کیے۔ وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت خیبر پختونخوا میں 147 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں