10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

کچے کا 90 فیصد علاقہ ڈاکوؤں سے پاک کردیا گیا، مجتبیٰ شجاع الرحمان

پنجاب کے صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچے کے علاقے کا 90 فیصد حصہ ڈاکوؤں سے خالی کروا لیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بتایا کہ اب تک 45 ڈاکو مارے جا چکے ہیں جبکہ 67 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید 51 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور 61,500 ایکڑ زمین واگزار کروا لی گئی ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کو جاتا ہے، کیونکہ ماضی میں نواز شریف نے جنرل راحیل شریف اور جنرل باجوہ کے ساتھ مل کر آپریشن کیا تھا۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا میں روزانہ دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہے، بچے شہید ہوتے رہے جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت اس دوران لاپتہ رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا چکا تھا لیکن اب یہ مسئلہ دوبارہ سر اٹھا چکا ہے۔ پاک فوج دن رات دہشت گردی کے خلاف برسرِپیکار ہے، اب تک 428 دہشت گرد گرفتار، 34 ہلاک اور 349 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ 9 حملے ناکام بنائے گئے۔
مجتبیٰ شجاع الرحمان نے سیکیورٹی اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کے تحت عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایک سال کے اندر قصور، راولپنڈی اور ننکانہ صاحب میں کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں جبکہ رواں سال کے آخر تک 20 مزید اضلاع میں کیمرے لگا دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں عثمان بزدار سیف سٹی منصوبے کے کیمرے بھی ٹھیک نہ کرا سکے، لیکن موجودہ حکومت اگلے سال تمام شہروں میں یہ منصوبہ مکمل کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس بجٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے، پولیس کو جدید اسلحہ، بلٹ پروف گاڑیاں اور جیکٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔ ورچوئل پولیس اسٹیشن سے خواتین کو بے حد مدد ملی ہے، اور اپریل 2014 سے اب تک 2 لاکھ 62 ہزار مقدمات پر کارروائی کی جا چکی ہے۔
سابق پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب “وسیم اکرم پلس”، فرح گوگی اور پنکی پیرنی پیسے لے کر ڈی پی او، ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات کریں گے، تو جو لوگ پہلے کرپٹ نہیں تھے، وہ بھی کرپٹ ہو جائیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں