آج کی تاریخ

کوئٹہ میں ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی، ریلوے کو روزانہ 24 لاکھ روپے کا نقصان

نو روز گزرنے کے باوجود کوئٹہ میں ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی، جس کے باعث ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی کے لیے تاحال سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کلیئرنس نہیں دی گئی، جیسے ہی سیکیورٹی کلیئرنس موصول ہوگی، ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کر دی جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق اس بندش کی وجہ سے اپ اینڈ ڈاؤن ٹرین سروس معطل ہونے سے ادارے کو روزانہ بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ مسافروں کو ریزرویشن کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں