Post Views: 56
چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے دارالحکومت تہران سے فوری انخلا کے بیان پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کو کشیدگی بڑھانے کی بجائے خطے میں امن قائم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے بیجنگ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ دھمکیاں دینا، تناؤ بڑھانا اور کشیدگی پھیلانا مسئلہ حل نہیں کرتا بلکہ خطے میں تنازعہ مزید بڑھاتا ہے
چین نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کو بڑھانے کی بجائے امن قائم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کریں
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی برادری اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہے