آج کی تاریخ

اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام، عمران خان کے خلاف بریت کے باوجود نیا چالان جمع-اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام، عمران خان کے خلاف بریت کے باوجود نیا چالان جمع-مظفرگڑھ: تھانہ قصبہ گجرات پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں کرسٹل آئس نیٹ ورک بے نقاب، 3 سمگلرز گرفتار-مظفرگڑھ: تھانہ قصبہ گجرات پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں کرسٹل آئس نیٹ ورک بے نقاب، 3 سمگلرز گرفتار-جنوبی پنجاب میں ٹرسٹ کی آڑ میں بڑے ہسپتال کروڑوں کے ٹیکس چور نکلے-جنوبی پنجاب میں ٹرسٹ کی آڑ میں بڑے ہسپتال کروڑوں کے ٹیکس چور نکلے-بارہ گھنٹے ڈیوٹی،ایئرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر اور انسپکٹر کی لڑائی سے عملہ پریشان-بارہ گھنٹے ڈیوٹی،ایئرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر اور انسپکٹر کی لڑائی سے عملہ پریشان-پنجاب کی یونیورسٹیوں میں ایڈیشنل چارج پر وائس چانسلرز کا اختیارات سے تجاوز، تعلیمی نظام متاثر-پنجاب کی یونیورسٹیوں میں ایڈیشنل چارج پر وائس چانسلرز کا اختیارات سے تجاوز، تعلیمی نظام متاثر

تازہ ترین

چیمپئنز ٹرافی فائنل: 20 اوورز مکمل ، نیوزی لینڈ 101 رنز پر 3 وکٹیں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ہے، جہاں کیوی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کو پہلا دھچکا 57 کے مجموعی اسکور پر لگا جب وِل ینگ وروُن چکرورتھی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، جبکہ 69 رنز پر رچن رویندرا کو کلدیپ یادیو نے چلتا کیا۔ اس کے بعد 75 کے مجموعی اسکور پر کلدیپ یادیو نے ہی کین ولیمسن کی وکٹ بھی حاصل کر لی۔
ٹاس کے موقع پر مچل سینٹنر نے بتایا کہ بولر میٹ ہینری انجری کے باعث میچ کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ نیتھن اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ بھارتی تماشائی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں موجود ہیں، پچ اچھی لگ رہی ہے اور اس کی کنڈیشن بھارت کے خلاف پچھلے میچ جیسی ہی ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیوزی لینڈ ایک مضبوط ٹیم ہے اور پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے سے زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ ہم یہاں پہلے بھی بیٹنگ اور بولنگ دونوں کر چکے ہیں، ہماری توجہ اچھا کھیل پیش کرنے پر ہے۔
روہت شرما نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہمیشہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں شاندار کھیل پیش کیا ہے، اس لیے ہمیں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

شیئر کریں

:مزید خبریں