آج کی تاریخ

چیمپئنز ٹرافی فائنل: نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان 69 رنز پر اٹھانا پڑا

آج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، جہاں کیوی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کیویز کو پہلا نقصان 57 رنز پر وِل ینگ کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو ورون چکرورتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد 69 رنز پر اوپنر رچن رویندرا کلدیپ یادیو کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔
ٹاس کے دوران مچل سینٹنر نے تصدیق کی کہ میٹ ہینری انجری کی وجہ سے فائنل میں شامل نہیں، ان کی جگہ نیتھن اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ایک بہترین ٹیم ہے جو بڑے ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی دکھاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکمت عملی واضح ہے، اور ہم میدان میں بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں