( SO(UNIV.)S-8/2024 ) (مورخہ 23 ستمبر 2024)ملتان ( ریسرچ سیل ) گورنمنٹ آف پنجاب کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی منظوری سے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں لیٹر نمبر
کے مطابق تعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے صحافت میں ڈگری 1991 میں حاصل کی۔ 1992 تا 1995 بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے انگلش لینگویج اور لٹریچر میں ماسٹرز کیا اور پھر ورچوئل یونیورسٹی سے 2008 میں ایم بی اے کیا۔ 2009 تا 2012 انگلینڈ کی السٹر یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی جبکہ 2015 میں شلالونکونگ یونیورسٹی سے روٹری فیلوشپ حاصل کیا۔بعد ازاں ٹفٹس یونیورسٹی سے سمر فیلوشپ 2016 میں حاصل کیا۔ یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر سے 2017 میں چیوننگ فیلوشپ حاصل کی ۔ یونیورسٹی آف کولوراڈو اور کوپن ہیگن بزنس سکول سے سرٹیفیکیٹس حاصل کیے مگر تدریسی اور ایجوکیشن مینجمنٹ کے حوالے سے ان کے تجربے کی بات کی جائے تو انہوں نے اپنی ملازمت کا آغاز گورنمنٹ آف پاکستان میں 1998 سے 2000 تک بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیا پھر گورنمنٹ آف پنجاب میں ڈپٹی سیکرٹری یا سیکشن آفیسر 2000 سے 2005 تک تعینات رہے۔ جنوری 2005 سے اپریل 2007 تک 2 سال، 4 ماہ ڈپٹی ڈائریکٹر / اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات رہے۔ یاد رہے کہ اسی دوران انہوں نے 2006 تا 2008 ورچوئل یونیورسٹی سے ایم بی اے بھی کیا جبکہ اپریل 2007-2009 اقوام متحدہ میں بطور سٹریٹیجک اسپیشلسٹ بھی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ 2009 تا 2012 السٹر یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کے دوران انہوں نے لندن میں بی بی سی میں 6 ماہ بطور پروڈکشن ایسوسی ایٹ کام کیا۔ اور 6 ماہ آئی ٹی وی نیوز میں بطور پروڈکشن ایسوسی ایٹ فرائض بھی سرانجام دیے۔ 2009 سے 2012 تک انگلینڈ سے پی ایچ ڈی کے دوران انہوں نے اکتوبر 2009 سے دسمبر 2015 تک اسلام آباد میں گورنمنٹ آف پاکستان میں ڈائیریکٹر کے عہدے پر بھی کام کیا پھر 6 ماہ بطور ممبر پلاننگ کمیشن کام کیا۔جبکہ ڈاکٹر زبیر اقبال غوری ڈیڑھ سال تک یعنی 2016-2018 لاہور نالج پارک کمپنی میں سی ای او کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔ انہوں نے 2 سال 2018-2020 تک واشنگٹن کے انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کے ایجوکیشن اور سکالرشپ کنسلٹنٹ کے طور پر بھی کام کیا۔ پھر نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں جنوری 2020 سے 2024 تک پرو ریکٹر تعینات رہے۔ یاد رہے کہ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کی پوزیشن کے لیے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میں کافی تناؤ رہا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی پوزیشنز پر میرٹ پر تعیناتی کا دعویٰ کر چکی ہیں مگر حیران کن طور پر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں حال ہی میں تعینات ہونے والے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کے پاس گزشتہ 4 سال 9 ماہ نمل یونیورسٹی میں پرو ریکٹر کی انتظامی نوعیت کی پوزیشن کے علاوہ ایجوکیشن یا درس و تدریس سے متعلقہ کوئی بھی تجربہ نہیں ہے چنانچہ جنوبی پنجاب کی گروہی، علاقائی اور لسانی لحاظ سے نمایاں تعارف رکھنے والی اس سب سے بڑی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان جہاں تقریباً 700 اساتذہ، 2500 سے زائد سٹاف اور 35000 سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں، میں اس طرح کا تجربہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اور اسی بارے میں موقف کے لیے جب بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پی آر او سے رابطہ کیا گیا اور پوچھا گیا کہ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال غوری کے تعلیم و تجربے میں کوئی درستگی کرنا چاہیں تو بتا دیجیے تو ان کی جانب سے اس بارے میں کوئی جواب موصول نہ ہوا۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ مزید تفصیل تو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ یا گورنر آفس ہی دے سکتا ہے اس بارے میں موقف کے لیے جب خبر کو ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری کو بھیجا گیا تو ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہ ہوا۔ یاد رہے کہ یہ تمام ڈگریاں، سرٹیفکیٹس اور ایک وقت میں کئی کئی مصروفیات محترم وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری ہی کی طرف سے فراہم کردہ سی وی میں موجود ہیں۔