اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہر کسی کو مال، آزادی اور سیاست سب کچھ مل رہا ہے، لیکن بانی پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ملا اور اب وہ اکیلے رہ گئے ہیں، ان کے سارے اقدامات الٹے پڑ چکے ہیں اور انہیں مزید مشکلات کا سامنا ہے۔اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ اس وقت بیرون ملک ہیں اور پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رُک چکی ہے کیونکہ سپورٹرز کو یہ حقیقت معلوم ہو گئی ہے کہ سب نے فنڈنگ کے نام پر اپنے مفادات کی دکانیں کھول رکھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ کی بات کی تھی، اور اب بانی پی ٹی آئی کے خلاف ان کی اپنی جماعت کے کچھ افراد سامنے آ گئے ہیں۔ فیصل واوڈا نے بتایا کہ حماد اظہر نے سمجھوتے کے تحت استعفیٰ دیا تھا اور اب وہ جلد منظر عام پر واپس آئیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سب کچھ مل رہا ہے، مال، آزادی اور سیاست سب کو مل رہی ہے، لیکن بانی پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ملا۔ اب وہ اکیلے رہ گئے ہیں اور ان کے تمام فیصلے الٹے پڑ گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سارے معاملے کو پہلے ہی قوم کو وقت سے پہلے بتا چکے تھے، اب قوم خود فیصلہ کرے۔
