Post Views: 134
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈکاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ براڈکاسٹ ٹیم میں شامل 23 بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت واپس روانہ کر دیا گیا۔
حکومتی احکامات کے تحت بھارتی شہریوں کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
اس واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے دو طرفہ سیریز میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، اور اعلان کیا تھا کہ آئندہ مستقبل میں بھارت پاکستان کے ساتھ کسی دو طرفہ کرکٹ سیریز میں شریک نہیں ہوگا۔