10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

پچپن کروڑ کی ساڑھی، 80 کروڑ کے زیورات، 1 کروڑ کا میک اپ – بھارت کی تاریخ کی شاہانہ ترین شادی

نئی دہلی: بھارت میں اب تک کی سب سے مہنگی شادی کسی امبانی خاندان نے نہیں بلکہ سابق کرناٹک وزیر جناردھن ریڈی نے اپنی بیٹی برہمانی کی 2016 میں ہونے والی شادی پر کی، جس میں 1600 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔
یہ پانچ روزہ شاندار تقریب 16 نومبر 2016 کو منعقد ہوئی، جس میں 50 ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔ بنگلورو کے فائیو اسٹار اور تھری اسٹار ہوٹلوں میں 1500 سے زائد کمرے مہمانوں کے لیے بک کروائے گئے۔ شادی کا پنڈال وجے نگر سلطنت کے شاہی مندروں سے متاثر ہوکر ڈیزائن کیا گیا، جس کی تیاری میں بالی ووڈ کے ماہر آرٹ ڈائریکٹرز شامل تھے۔
برہمانی کے عروسی جوڑے کی قیمت 55 کروڑ روپے تھی، جسے معروف ڈیزائنر نیتا للو نے تیار کیا تھا۔ یہ قیمتی ساڑھی خالص سونے کے دھاگوں سے کڑھائی شدہ تھی۔ ان کے زیورات کی قیمت 3 ارب روپے تھی، جس میں 80 کروڑ روپے کا ہیروں جڑا ہار، ہیروں کی مانگ ٹیکا، زیور سے مزین چوٹی اور دیگر مہنگے زیورات شامل تھے۔
مہمانوں کے لیے 40 بیل گاڑیاں، 2000 لگژری گاڑیاں اور 15 ہیلی کاپٹر سفری سہولت کے لیے فراہم کیے گئے۔ شاہی ضیافت میں 16 اقسام کی مٹھائیاں اور دیگر مہنگے پکوان شامل تھے، جہاں ہر پلیٹ کی قیمت 3000 روپے تک تھی۔
یہ شاہانہ شادی نوٹ بندی (Demonetization) کے بحران کے دوران ہوئی، جس کے باعث جناردھن ریڈی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ان پر بے تحاشہ دولت خرچ کرنے اور دولت کے ذرائع پر سوالات اٹھائے گئے۔
حال ہی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کو بھارت کی مہنگی ترین شادی قرار دیا جا رہا ہے، جس پر مبینہ طور پر 600 ملین ڈالر خرچ کیے گئے، لیکن جناردھن ریڈی کی بیٹی کی شادی اب بھی بھارت کی تاریخ کی سب سے پرتعیش شادیوں میں شمار ہوتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں