بہاولپور: معدنیات ٹھیکیدار کا ایکسین انہار کے دفتر پر دھارا، افسروں، ملازمین پر تشدد-بہاولپور: معدنیات ٹھیکیدار کا ایکسین انہار کے دفتر پر دھارا، افسروں، ملازمین پر تشدد-لودھراں: پیرا فورس ملازمین کی دھمکیاں، ناجائز جرمانے، تاجر خوفزدہ، تحقیقات شروع-لودھراں: پیرا فورس ملازمین کی دھمکیاں، ناجائز جرمانے، تاجر خوفزدہ، تحقیقات شروع-بہاولپور: ڈی پی او آفس کی لابی نے پولیس نظام کی لنکاڈھادی،فرمائشی تعیناتیاں-بہاولپور: ڈی پی او آفس کی لابی نے پولیس نظام کی لنکاڈھادی،فرمائشی تعیناتیاں-کوہ سلیمان سمگلرز کے حوالے، ملتان، ڈیرہ سمیت بنجاب بھر میں مال سپلائی، رسمی کاروائی-کوہ سلیمان سمگلرز کے حوالے، ملتان، ڈیرہ سمیت بنجاب بھر میں مال سپلائی، رسمی کاروائی-بہاولپور میں غنڈہ راج، بااثر افراد کا باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس تماشائی-بہاولپور میں غنڈہ راج، بااثر افراد کا باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس تماشائی

تازہ ترین

پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں مقیم؟ حیران کن تفصیلات جاری

لاہور: میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی نے پنجاب میں مقیم افغان خواتین کی تعداد، عمر اور رہائشی مقامات کا تعین کرکے ریکارڈ مرتب کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، لاہور سمیت پنجاب کے 10 شہروں میں 6,308 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر خواتین مقیم ہیں، جبکہ 1,828 خواتین بغیر سٹیزن کارڈ انحصاری حیثیت میں رہائش پذیر ہیں۔ دستاویزات کے بغیر سب سے زیادہ افغان خواتین راولپنڈی میں رہتی ہیں، جہاں ان کی تعداد 720 ہے۔ اسی طرح، سب سے زیادہ سٹیزن کارڈ ہولڈر افغان خواتین گوجرانوالہ میں موجود ہیں، جن کی تعداد 3,398 ہے۔ لاہور میں 296 کارڈ ہولڈر اور 419 غیرقانونی طور پر مقیم افغان خواتین کی نشاندہی کی گئی ہے۔ عمر کے حساب سے مرتب کیے گئے ریکارڈ کے مطابق، پنجاب میں 18 سے 35 سال کی 2,987 افغان خواتین موجود ہیں۔ 18 سال تک کی عمر کی 1,915 لڑکیوں، 35 سے 50 سال کی 921 خواتین، جبکہ 50 سال سے زائد عمر کی 485 خواتین کی تفصیلات بھی جمع کر لی گئی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں