آج کی تاریخ

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت برقرار، پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں؛ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک، فیصلہ جلد ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا-پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، سینیٹر فیصل واوڈا

تازہ ترین

پنجاب حکومت کا فلم انڈسٹری کیلئے بڑا اقدام، 2 ارب روپے گرانٹ کی منظوری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک میں فلم انڈسٹری کی بحالی اور فروغ کیلئے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے 2 ارب روپے کی خطیر گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ گرانٹ ان فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو دی جائے گی جنہوں نے گزشتہ پانچ برسوں میں کم از کم ایک فلم تخلیق کی ہو۔ اس اقدام کا مقصد معیاری اور مقبول فلموں کو فروغ دینا اور فنکاروں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس سلسلے میں فلم فنڈز ڈسٹریبیوشن کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی ہے، جس کی سربراہی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کریں گی۔ کمیٹی میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی شامل ہوں گے۔
حکام کے مطابق گرانٹ حاصل کرنے کے خواہش مند فلم سازوں کو اپنی فلم کا اسکرپٹ، کاسٹ اور دیگر تفصیلات جمع کرانا ہوں گی تاکہ شفاف طریقے سے فنڈز کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ فیصلہ نہ صرف فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دے گا بلکہ نوجوان فلم سازوں کو بھی نئے مواقع فراہم کرے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں