Post Views: 84
طورخم بارڈر پر کشیدگی برقرار، متنازع حدود میں تعمیرات کے باعث صورتحال تناؤ کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان طورخم تجارتی راستہ 11 ویں روز بھی بند ہے، جس سے یومیہ 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ رک چکا ہے تاہم کشیدگی برقرار ہے۔ طورخم ٹرانزٹ ٹرمینل کو کارگو گاڑیوں سے خالی کرا لیا گیا، جبکہ افغانستان جانے والے مسافروں کو طورخم بازار سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔
مزید برآں، سرکاری اہلکاروں کو پہلے ہی لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سرحدی علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پاک افغان سرحد پر فورسز کے اضافی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔