آج کی تاریخ

پاکستان میں پہلی بار یورپی سول ایوی ایشن ٹیم کی آمد، سیکیورٹی تربیت کا آغاز

اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی درخواست پر یورپی یونین کی سول ایوی ایشن ٹیم اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ یہ خصوصی ٹیم، جو دو ارکان پر مشتمل ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے سیکیورٹی ریگولیٹرز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت اور سرٹیفیکیشن فراہم کرے گی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق، ٹیم ریگولیٹرز کو یورپی اسٹینڈرڈز کے تحت ETD (Explosives Trace Detection) اور EDD (Explosive Detection Dogs) پر خصوصی تربیت دے گی تاکہ ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی کو عالمی سطح کے تقاضوں کے مطابق مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ یہ اقدام پاکستان کی ایوی ایشن سیکیورٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنے میں ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں