آج کی تاریخ

پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، معیشت میں استحکام آچکا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور پاکستان ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کاوشوں اور اللہ کے فضل سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا ہے اور ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس منصوبے کو 60 دن کے بجائے 35 روز میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اور مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے وعدے پر پورا اتریں گے کیونکہ ماضی میں بھی وہ ایسا کر چکے ہیں۔ وزیراعظم نے اس رفتار کو “پاکستان اسپیڈ” کا نام دیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی بہتری کو تسلیم کر رہے ہیں، فچ ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔ یہ سب اجتماعی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح قوم نے مشکلات کا سامنا متحد ہو کر کیا، اسی جذبے سے ترقی کی راہ پر بھی کامیابی سے آگے بڑھیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں