آج کی تاریخ

اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام، عمران خان کے خلاف بریت کے باوجود نیا چالان جمع-اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام، عمران خان کے خلاف بریت کے باوجود نیا چالان جمع-مظفرگڑھ: تھانہ قصبہ گجرات پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں کرسٹل آئس نیٹ ورک بے نقاب، 3 سمگلرز گرفتار-مظفرگڑھ: تھانہ قصبہ گجرات پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں کرسٹل آئس نیٹ ورک بے نقاب، 3 سمگلرز گرفتار-جنوبی پنجاب میں ٹرسٹ کی آڑ میں بڑے ہسپتال کروڑوں کے ٹیکس چور نکلے-جنوبی پنجاب میں ٹرسٹ کی آڑ میں بڑے ہسپتال کروڑوں کے ٹیکس چور نکلے-بارہ گھنٹے ڈیوٹی،ایئرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر اور انسپکٹر کی لڑائی سے عملہ پریشان-بارہ گھنٹے ڈیوٹی،ایئرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر اور انسپکٹر کی لڑائی سے عملہ پریشان-پنجاب کی یونیورسٹیوں میں ایڈیشنل چارج پر وائس چانسلرز کا اختیارات سے تجاوز، تعلیمی نظام متاثر-پنجاب کی یونیورسٹیوں میں ایڈیشنل چارج پر وائس چانسلرز کا اختیارات سے تجاوز، تعلیمی نظام متاثر

تازہ ترین

وفاقی وزیر نے چینی کی قیمت میں اضافے کی خبروں کو غلط قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔
چینی کے نرخوں پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، بلکہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں اس کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کمی آئی ہے۔
رانا تنویر حسین نے وضاحت کی کہ اس وقت مارکیٹ میں چینی 164 روپے فی کلو دستیاب ہے، جبکہ وزیراعظم نے قیمتوں کے تعین کے لیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ملک میں چینی کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں اور کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بیان ان خبروں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جن میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں