آج کی تاریخ

وزیراعظم شہباز شریف کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ کر دیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کے تقریر نویس ارشد محمود ملک کا تقرر وزیراعظم آفس میں کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں گریڈ 18 کے افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ارشد ملک 1992 سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں اور متنوع اداروں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
موجودہ دور حکومت سے قبل بھی، 16 ماہ کے عرصے میں وہ شہباز شریف کے اسپیچ رائٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ فروری 2024 کے عام انتخابات کے بعد جب شہباز شریف نے ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا، تو ارشد ملک کو دوبارہ ان کی تقاریر تحریر کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
ارشد ملک اس سے پہلے وزارت خارجہ، وزیراعظم آفس سمیت کئی اہم سرکاری محکموں میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں