آج کی تاریخ

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ

وزیراعظم آفس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا، اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت دیگر اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تجارت، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور وسیع اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس ملاقات میں عالمی اور علاقائی امور، خصوصاً غزہ اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال سمیت امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز بھی زیر بحث آئیں گے۔
یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں