آج کی تاریخ

مہنگائی کی دوڑ میں سونا سب سے آگے، قیمت میں دھماکیدار اضافہ

عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 61 ڈالر مہنگا ہو کر 3377 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں منگل کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 5232 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔
ادھر، چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔ فی تولہ چاندی 57 روپے اضافے کے بعد 3482 روپے اور 10 گرام چاندی 22 روپے بڑھ کر 2985 روپے ہو گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں