Post Views: 40
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف عید الفطر لاہور میں منائیں گے اور ماڈل ٹاؤن میں نماز عید ادا کریں گے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی لاہور میں عید منائیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف جاتی امراء میں نماز عید پڑھیں گے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی لاہور میں، جاتی امراء میں عید منائیں گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اپنی عید آبائی علاقے کھائی ہتھاڑ، ضلع قصور میں منائیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ فیصل آباد میں عید گزاریں گے، جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی فیصل آباد میں نماز عید ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نارووال میں عید منائیں گے، اور وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر مریدکے میں عید گزاریں گے۔