چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

ملتان: ایک ہفتے میں دوسرا حادثہ، میپکولائن مین کرنٹ سے جاں بحق

ملتان (نامہ نگار خصوصی )میپکو حسن پروانہ سب ڈویژن کے لائن مین محمد خلیق الرحمٰن دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔افسوس ناک حادثہ سوتری وٹ میں پیش آیا جہاں محمد خلیق الرحمان جس فیڈر پر کام کر رہا تھا وہ بھی پرمٹ کے تحت پیشگی بند تھا جبکہ سات سے گزرنے والے دوسرے بند فیڈر کی لو ٹینشن (ایل ٹی) لائن میں کسی صارف کی جانب سے جنریٹر چلانے پر بیک سپلائی کرنٹ آنے کی وجہ سے لائن مین کو شدید جھٹکا لگا۔کرنٹ لگنے سے لائن مین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔جان لیوا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایکسین میپکو کینٹ ڈویژن بابر علی گجر ایس ڈی او حسن پروانہ ثاقب انعام،ڈویژنل چیئرمین ہائیڈرو یونین چوہدری راشد یامین وائس چیئرمین شفاقت چوہدری سمیت یونین عہدے دار ملازمین نشتر ہسپتال پہنچ گئے۔ خلیق الرحمٰن لائن مین مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح نو بجے وہاڑی روڈ گرڈسٹیشن کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ۔واضح رہے کہ یہ میپکو ملتان میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا مہلک حادثہ ہے جس میں دو سینئر اور تجربہ کار لائن مین موت کے منہ میں چلے گئے جب کہ ایک ہفتہ کے دوران میپکو، لیسکو اور پیسکو میں حادثاتی موت کا شکار ہونے والے لائن مینوں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: محرم میں بھی میپکو کو رحم نہ آیا، شہراولیا میں بدترین بجلی بندش جاری

شیئر کریں

:مزید خبریں