آج کی تاریخ

مظفرگڑھ پولیس کی ریکوری میں بندر بانٹ، 2 لاکھ لٹوا کرمدعی کو 20 ہزار ملا

ملتان (کرائم سیل) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی ریکوری کے سلسلے میں مظفرگڑھ پولیس نے ریکوری کی نئی شرح طے کر لی اور اس نئی شرح کے مطابق اب مدعیان کی ریکوری 50 فیصد سے بھی کم ہو کر 20 سے 25 فیصد رہ گئی ہے۔ اب چور یا ڈکیت پکڑے بھی جائیں اور مال مسروقہ برامد بھی ہو جائے تو بھی مدعیان تک نہیں پہنچ پاتا۔ مظفرگڑھ کے تھانہ سول لائنز کی حدود میں 14 مارچ کو شہزاد حسین اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کا دوران ان سے مجموعی پر دو لاکھ 23 ہزار روپے اور سامان چھین دیا جس کی ایف آئی ار تھانہ سول لائنز میں درج ہو گئی۔ دو ہفتے بعد پولیس نے شہزاد کو خوشخبری سنائی کہ ڈاکو پکڑے گئے ہیں اور ان سے آپ کا مسروقہ سامان برآمد ہو چکا ہے پھر سرقہ شدہ سامان کی ریکوری کے وقت کئی دن کے چکر لگوا کر اسے صرف 20 ہزار روپیہ دے کر ٹرخا دیا گیا اور مقدمہ خارج کر دیا گیا۔ شہزاد حسین نے بتایا کہ پولیس نے انہیں بلا کر مبارکباد دی کہ آپ کے ڈاکو پکڑے گئے ہیں مگر وہ ریکور شدہ سامان کہاں گیا میرے علم میں نہیں ،مجھے صرف 20 ہزار ہی دیا گیا اور سارے کا سارا سامان ریکور شدہ سامان کہاں گیا مجھے اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں