آئی ایم ایف رپورٹ حکومت کی ناکامی بے نقاب، بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتیں غیر قانونی طور پر روکی گئی: شیخ وقاص اکرم-آئی ایم ایف رپورٹ حکومت کی ناکامی بے نقاب، بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتیں غیر قانونی طور پر روکی گئی: شیخ وقاص اکرم-سردی میں مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا اثرات ہوتے ہیں؟-سردی میں مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا اثرات ہوتے ہیں؟-تیجس طیارہ حادثہ: بھارتی میڈیا کا ملبہ امریکہ پر ڈالنے کا ناکام حربہ بے نقاب-تیجس طیارہ حادثہ: بھارتی میڈیا کا ملبہ امریکہ پر ڈالنے کا ناکام حربہ بے نقاب-عدالت کا فیصلہ: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے وارنٹ گرفتاری برقرار-عدالت کا فیصلہ: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے وارنٹ گرفتاری برقرار-قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے ، وزیراعلیٰ کےپی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب-قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے ، وزیراعلیٰ کےپی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب

تازہ ترین

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں

اسلام آباد: لیبیا کشتی حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان لائی گئیں۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں، جس کے بعد انہیں پشاور منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کرم سے تھا، جبکہ مجموعی طور پر خیبرپختونخوا کے 16 افراد اس حادثے کا شکار ہوئے۔

اس موقع پر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 5 فروری کو پیش آنے والے اس سانحے نے کئی گھروں میں ماتم بپا کردیا، اور حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ضروری انتظامات مکمل کیے گئے تاکہ جاں بحق افراد کے جسد خاکی ان کے اہل خانہ تک پہنچائے جا سکیں، جبکہ باقی جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں بھی جلد واپس لائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ریاض پیرزادہ نے کہا کہ یہ حادثہ ایک تلخ سبق ہے کہ غیرقانونی طریقوں سے یورپ جانے کی کوشش کتنی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ محفوظ اور قانونی راستے اختیار کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب 63 مسافروں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی تھی، جو مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی تھی، تاہم 37 مسافر محفوظ رہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں