Post Views: 102
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں دائر کی گئی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
میڈیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ان درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی آٹھ مختلف مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں مسترد کر دیں۔
یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے سلسلے میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور دیگر اہم مقامات پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں، جن میں ان پر اشتعال انگیزی، توڑ پھوڑ اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔







