Post Views: 134
کراچی: لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کو ہنگامی صورتحال کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دورانِ پرواز طیارے سے ایک پرندہ ٹکرا گیا، جس سے ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔ پائلٹ نے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر لینڈ کروا دیا۔
پرواز میں 344 مسافر سوار تھے جن میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی تھی۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے اور انہیں انتظامیہ کی جانب سے عارضی طور پر قریبی ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طیارے کی فنی خرابی کی مرمت کا عمل جاری ہے، جو تقریباً 12 گھنٹوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ مرمت اور معائنے کے بعد پرواز کی روانگی آج رات متوقع ہے، جس کے بعد مسافروں کو جدہ کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔






