اگر آپ کے اینڈرائیڈ فون کی بیٹری بہت تیزی سے ختم ہو رہی ہے اور آپ کو سمجھ نہیں آ رہا کہ کیوں، تو اس کی وجہ ایک مشہور ایپ ہوسکتی ہے۔
جی ہاں! گوگل نے تصدیق کی ہے کہ اینڈرائیڈ فونز کی بیٹری جلد ختم ہونے کا سبب انسٹاگرام ایپ ہے۔
گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر انسٹاگرام کا نیا ورژن انسٹال کریں کیونکہ اس میں یہ مسئلہ ٹھیک کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اپریل 2025 میں بہت سے اینڈرائیڈ صارفین نے شکایت کی تھی کہ ان کی فون بیٹری جلد ختم ہو رہی ہے، حالانکہ وہ انسٹاگرام زیادہ استعمال نہیں کر رہے تھے۔
اکثر لوگوں نے بتایا کہ دیگر ایپس کے مقابلے میں انسٹاگرام زیادہ بیٹری خرچ کرتا ہے، چاہے استعمال کا دورانیہ برابر ہو۔ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ جب انسٹاگرام پس منظر میں چلتا ہے تو فون بہت زیادہ گرم ہونے لگتا ہے۔
گوگل نے تسلیم کیا کہ یہ مسئلہ انسٹاگرام کے موجودہ ورژن کی وجہ سے پیش آرہا ہے اور صارفین کو جلد از جلد نیا ورژن اپ ڈیٹ کر لینا چاہیے۔
گوگل اور انسٹاگرام نے بیٹری ختم ہونے کی تکنیکی تفصیل نہیں دی، لیکن نیا ورژن آہستہ آہستہ سب صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
