Post Views: 55
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بڑی قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی ڈویژن بینچ، جس میں قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں، کل دوپہر 12 بجے ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ اس کیس میں 17 جنوری کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنائی گئی تھیں، جس کے خلاف انہوں نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔