آج کی تاریخ

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام برقرار

کراچی: بین الاقوامی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کسی قسم کا اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا اور نرخ بدستور مستحکم رہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا فی اونس 3 ہزار 338 ڈالر پر برقرار رہا، قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی۔
عالمی مارکیٹ میں اس استحکام کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 3 لاکھ 52 ہزار روپے پر مستحکم رہا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے پر برقرار رہی۔
ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ استحکام عالمی مالیاتی منڈیوں کی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں متوقع تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں