Post Views: 53
کراچی: عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
میڈیا نیوز کے مطابق، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ہی دن میں 104 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ قیمت 3,221 ڈالر پر پہنچ گئی۔
ملک میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے تحت فی تولہ سونا 10,400 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 8,917 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہو گئی۔