عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک اور نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 886 ڈالر کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی ریٹ بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 801 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 51 ہزار 404 روپے تک جا پہنچی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں