Post Views: 213
پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار غلام محی الدین نے پاک بھارت کشیدہ حالات پر ردعمل دیتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وطن سے محبت ان کے ایمان کا حصہ ہے، اگر ملک کو ضرورت پڑی تو وہ سرحد پر جا کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے بھارت کی جانب سے جاری جارحیت اور مودی سرکار کے پاکستان مخالف اقدامات کے خلاف ملک اور فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ریلی میں فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام پروڈیوسرز، ہدایتکار اور اداکار شریک ہوں گے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ قوم اپنی افواج کے ساتھ متحد ہے۔







