آج کی تاریخ

صدر مملکت کی صحت پر افواہیں بے بنیاد، ڈاکٹر عاصم کا دوٹوک ردعمل

کراچی: صدرِ پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر عاصم نے وضاحت کی کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی آصف زرداری کی بیمار ہونے کی خبریں اور تصاویر جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے اور وہ جلد اسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر عاصم کے مطابق صدر زرداری عید کے روز ناساز طبیعت کی شکایت کر رہے تھے، جس کے بعد انہیں کراچی منتقل کر کے اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ انہیں کورونا ہوا ہے۔ تاہم اب ان کی طبیعت میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا مکمل علاج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرتا رہا ہے، اور سیاسی مخالفین بھی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ صدر زرداری کو بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماری ضرور ہے، لیکن ان کی حالت مستحکم ہے۔
ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ صدرِ مملکت کی اسپتال سے کوئی فوٹیج جاری کرنا یا نہ کرنا ان کا سیاسی فیصلہ ہوگا، تاہم جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، وہ سب جعلی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں