Post Views: 21
کراچی: عالمی اور ملکی سطح پر قیمتوں میں گراوٹ کے باعث سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر گھٹ کر 3,240 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس کمی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا، جہاں 24 قیراط سونے کا فی تولہ 2,300 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
فی 10 گرام سونا بھی 1,972 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح، چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 45 روپے کم ہوکر 3,382 روپے اور 10 گرام چاندی 39 روپے کم ہوکر 2,899 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 1,300 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے پر آ گیا تھا۔