Post Views: 53
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد فی اونس قیمت 3,244 ڈالر تک جا پہنچی۔ اس اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نظر آئے، جہاں فی تولہ 24 قیراط سونا 300 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 257 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 93 ہزار 895 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی بدستور 3 ہزار 410 روپے اور 10 گرام چاندی 2 ہزار 923 روپے پر مستحکم رہی۔