آج کی تاریخ

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے، تجارتی کشیدگی، اور اہم کرنسیوں کی قدر میں کمی کے خدشات کے باعث خالص سونے کی مانگ مسلسل برقرار ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت ایک اور ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے۔ امریکہ کے اقتصادی اقدامات، یورپ، کینیڈا، میکسیکو اور مغربی ممالک میں تجارتی تنازعات کے ماحول، اور روس-یوکرین جنگ کے جاری رہنے سے عالمی منڈی پر اثرات پڑ رہے ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا مزید اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 3084 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب، مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیرط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1620 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 25 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1389 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے یہ 2 لاکھ 78 ہزار 635 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری طرف، سونے کی بڑھتی قیمتوں کے برعکس، چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کم ہو کر 3580 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 27 روپے کی کمی کے بعد 3069 روپے پر آ گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں