آج کی تاریخ

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ – آخر اس اضافے کی وجہ کیا ہے؟

ملک میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے، جس سے خریداروں کو جھٹکا لگا ہے۔
عالمی سطح پر گولڈ میں بڑھتی سرمایہ کاری کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 2,997 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑا، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1,100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 890 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 3,530 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 3,026 روپے پر برقرار رہی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں