آج کی تاریخ

ستاروں کی روشنی میں 28 جنوری سے 3 فروری یہ ہفتہ کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں 28 جنوری سے 3 فروری یہ ہفتہ کیسا رہے گا

Aries weekly horoscope In Urdu

برج حمل

اٹھائیس جنوری سے لے کے 3فروری یہ ہفتہ برج حمل کیلئے آغاز اچھے انداز میں ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ متوقع ہےکہ آپ کے خاندانی معاملات میںمصروفیت کا بڑھ جانا ،رشتہ داروںسے میل ملاقات رہتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ نا امیدی مایوسی کے بعدجھگڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔سفر خوشگوار رہ سکتا ہے۔ کچھ نئےافراد آپ کی زندگی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے دکھائی دیتےہیں۔ جن کے ساتھ تعلقات مضبوط بنیادوں پر اور طویل بنیادوں پررہتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کی مصروفیت کو بڑھا سکتا ہے۔ تعلقات میں بہتری رہے گی ۔نیند آپ کی متاثر ہو گی۔ بزرگوںکے ساتھ تعلقات خراب ہوتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں اور کاموں میںرکاوٹوں کو محسوس کریں گے۔ لیکن اس ہفتے کا اختتام آپ کے گھر کےسکھ کو پر سکون کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ رنجشیں ختم ہوں گی ۔والدین کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے امکانات ،بے روزگار افراد کےلیے بہتر روزگار کے مواقع رہیںگے ،ترقی کے حوالے سے کوئی اچھی خبرسننے کو مل سکتی ہے اور مستقبل کے حوالے سے کچھ مثبت فیصلے بھی ہوں گے۔ کچھ اہم شخصیات سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ اس ہفتے میں اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا احد؛ 13دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Taurus Weekly Horoscope in Urdu

برج ثور

جنوری 28 سے لے کر 3فروری اس ہفتے کی ابتدا آپ کی حوصلہ مندی، مصروفیت میں اضافہ، سیر و تفریح گھومنےپھرنے کا پلان بنتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ دوستوں سے ملاقات یادوسرے شہر سے آئے ہوئے کچھ افرادآپ سے ملاقات کے خواہاں رہیں گے۔قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا، بیماریاںاگر چل رہی تھیں تو وہ ختم ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ ازدواجی زندگی کے معاملات کا پرسکون ہوناشادی شدہ افراد کے لیے بہترمواقع رہیں گے۔ اس ہفتے کادرمیانی حصہ مالی طور پہ بہتری کو پیدا کرے گا۔ کسی سےکوئی دل کی بات کرنی ہے ،اس میںآسانی رہے گی ۔خوش خوراکی کرتےہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع، یا کسی رشتہ دارسے ملاقات کے لیے اس کے گھر جاتےہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ وراثت کے معاملات آپ کی فیور میں رہیں گے۔بزرگوں کی مشاورت رہے گی۔ اس ہفتے کا اختتام اندرون ملک سفر متوقع بیرون ملک سفر میں تاخیر بزرگوںکے ساتھ چھوٹی چھوٹی بات پہ نوک جھوک ہونے کی امید ہے کہ ہوسکتا ہے کہ آپ ذرا تھوڑا سا سخت رویہ اختیار کریں۔ نیند آپ کی پوری نہیں ہو گی۔ اوربہت سارے معاملات میں الجھاؤ کاشکار رہتے ہوئے بھی دکھائی دیتےہیں۔ کسی وہم کا شکار ہو جائیں گے۔پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں خرابی کے امکانات بھی پائےجاتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے؛ یا واجد؛14 دفعہ اول آخر14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کاصدقہ ضرور نکالیے گا۔

Gemini Weekly Horoscope in Urdu

برج جوزہ

ہفتے کی ابتداءاخراجات میں اضافے سے ہو سکتی ہے۔ خرچےکو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہےکچھ مہمان آپ کے گھر بغیر بتائےآ سکتے ہیں ۔ان کی خدمت کرنی پڑسکتی ہے ،کوئی دوست یا رشتہ دار آپ سے پیسوں کی طلبکرسکتا ہے۔ مالی مدد معاونت طلب کرسکتا ہے ۔ آپ اس ہفتے خیرات بھی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ بیرون ملک امیگریشن کے حوالے سے کوئی اچھی خبر سننے کو ملے گی۔اگر کوئی چیز گم گئی تھی اس کا دوبارہ سے مل جانا نظر آتا ہے۔ اگر قرضدار ہیں، قرض لوٹانے میں قدرت آپ پر مہربانی کرے گی۔ اور حاسدین سے محتاط رہیں۔کیونکہ حاسدین آپ کےکاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ازدواجی زندگی کے معاملات میں بھی اختلافات کااندیشہ ہے۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی صحت کو بہتر کرے گا۔ جو خرابیاں ہفتےکے آغاز میں چل رہی تھیں ان کادرست سمت میں جانا بہتر ہو جانا لگتا ہے ۔خریداری شاپنگ کرنے کا موقع بھی ملے گا اور ہفتے کے آخر میں  پیسے آ سکتے ہیں۔رشتہ داروں سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ پرانے دوستوں سے رابطے کی بحالی رہے گی۔ بزرگوں کے ساتھ مشاورت رہے گی۔ وراثتی امور زیربحث رہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔نوکری پیشہ افراد کے معاملات میںبھی بہتری کے امکانات رہیں گے۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے ؛یاوہاب؛14 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Cancer Weekly Horoscope In Urdu

برج سرطان

برج سرطان کیلئے ہفتے کی ابتداء بڑی شاندارطریقے سے ہوگی۔خواہشات کا پورا ہو جانا،مخلصین سے ملاقات رہنا ،مشاورت رہنا ،دوستوں سے ملاقات، کسی تقریب کا حصہ بن جانا، محبت کرنے والوںکے لیے بہتری کے امکانات ہیں ۔کام کاج کاروبار میںمنافع کا رجحان رہتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ بہن بھائی آپ کے لیے مدد گار رہیں گے۔ اس ہفتے کادرمیانی حصہ اخراجات میں اضافےکو پیدا کرے گا۔ صحت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ دھوکہ دہی فراڈ کے اندیشے کو رد نہیں کیاجا سکتا ۔بے چینی کی کیفیت رہتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اور اس ہفتےکا اختتام آپ کے اندر خوشگواری کو پیدا کرے گا۔ صحت بہتر کرےگا ۔بے چینی کو ختم کرے گا۔ غیرشادی شدہ افراد کے معاملات میںبہتری ازدواجی زندگی کے معاملات کاپرسکون ہو جانا دکھائی دیتاہے۔ کہیں گھومنےپھرنے کا ارادہ بھی بن سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے یا وہاب18 دفعہ اول و آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبزہ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔

Leo Weekly Horoscope In Urdu

برج اسد

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر بےروزگار افراد کے لیے روزگار کےبہتر مواقع فراہم کرتا ہوادکھائی دیتا ہے۔ اہم شخصیات،حکومتی عہدیداروںسے بھی ملاقات متوقع ہے۔ آپ سےبڑے منصب کے جو افراد ہیں ان سےکسی نہ کسی انداز میں ملاقات یاکوئی ایسی شخصیت جسے آپ ملنے کےخواہ خواں ہیں اس ہفتے ان سے ملاقات ہو جائے گی۔ چاہے کسی بھی شعبے سے یارشتہ داروں میں کسی بھی رشتےداری سے تعلق ہو۔ یہ ہفتہ کیرئیر کے معاملات میں بہتری کےامکانات کو پیدا کرے گا۔ اخراجات میں کمی ،بیرون ملک سے آپ کو پیسے آسکتے ہیں یا بیرون ملک منتقلی کے حوالے سے بھی کچھ معاملات میں بہتری کے امکانات رہ سکتے ہیں گھر کا سکھ دکھائی دیتاہے ۔زمین جائیداد یاکوئی نہ کوئی اثاثہ بن جائے گا۔بچت کرنے کا موقع ملے گا۔کاروباری افراد کے لیے ہفتےکادرمیانی حصہ منافع کو پیدا کررہا ہے۔ آن لائن ٹریڈنگ میںدلچسپی رکھنے والوں کے لیے آسانی اور جو گھریلو خوا تین ہیں ان کےلیے بھی اس ہفتے میں آسانی ہے لیکن ہفتے کا اختتام کچھ اتنا اچھا نہیں ہےاس میں خرچہ رہے گا۔ تنہائی اکیلاپن سست روی کا شکار ہو سکتے ہیں،ہو سکتا ہے کسی سے گفتگو یا بات چیت کرنے کو دل نہ کرے۔ بہرحال اپنی صحت پر ضرور توجہ دیجیے گا۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے ؛یاواحد ؛19 اول آخر14 دفعہ درود پاک کےساتھ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔

Virgo Weekly Horoscope In Urdu

برج سنبلہ

یہ ہفتہ آپکے لیے پورا کا پورا خوش بختی ،نصیب آوری، آپ کے بخت کو بہترکرتا دکھائی دیتا ہے ۔سیاروں کی پوزیشن آپ کے لیے انتہائی سازگار نظر آتی ہے، سوائےازدواجی زندگی کے کچھ معاملات کے۔ اگر آپ کے دنیا داری ،کیریئر ،کاروباری ،سماجی تعلقات ہیں کوئی بھی ایسی جو آپ اپنی زندگی میںبہتر کرنا چاہتے ہیں کسی فرد سےجڑی ہوئی نہ ہو آپ کی ذات سے جڑی ہوئی ہو اور وہ آپ کو مالی طور پر مدد دے سکتی ہو ں تو یہ ہفتہ آپ کے لیے بہتر رہے گا۔ بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے آسانی رہےگی ۔بزرگوں کے ساتھ اچھی مشاورت ہو سکتی ہے۔ دوست آپ کے لیے فائدہ مند رہیں گے۔ بے روزگار افراد کےلیے روزگار کے بہتر مواقع ملیں گے۔کسی بھی کام کی ابتدا آپ کے لیےنیک ثابت ہو سکتی ہے اور اس ہفتہ کے آخر میں  آپ کی درینہ خواہش بھی پوری ہوسکتی ہے سفر خوشگوار رہےگا۔ اور گھر کے معاملات پر ذرا توجہ دینےکی ضرورت ہے کہ گھر کا ماحول تھوڑا سا کشیدہ ہو سکتا ہے ۔والدہ کی صحت کا خاص طور پر خیال رکھیں۔بچوں کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے؛ یا ودود؛ بیس دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلےرنگ کی چیزوںکا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Libra Weekly Horoscope In Urdu

برج میزان

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر نا امیدی،مایوسی، رکاوٹیں دیتا ہوادکھائی دیتا ہے کہ کوشش کریں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ نیند اپنی پوری کریںاور جو کاروباری افراد ہیں ان کوبھی اپنے روز و شب پر توجہ دینےکی ضرورت ہے۔ بے روزگار افراد کوبھی اپنے معاملات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ خرچہ ضرورت سےزیادہ ہو سکتا ہے۔ گھریلومعاملات کے اندر ناچاقی کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ خرید وفروخت کرتے اچھی طرح چیزوں کی جانچ پڑتال کر لیں۔ ورنہ دھوکہ دہی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ بچوں پرتوجہ دیں اپنی ازدواجی زندگی کےمعاملات کو پرسکون کرنے کی ضرورت ہے اور سنی سنائی باتوں پریقین نہ کریں۔ جب تک آپ اس کودیکھ نہ لیں یا سن نہ لیں تب یقین نہ کریں ۔اللہ تعالی کاایک نام ہے؛ یا ہادی؛20 دفعہ اول و آخر14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Scorpio Weekly Horoscope In Urdu

برج عقرب

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپکی ازدواجی زندگی کے معاملات کوپرسکون کر سکتا ہے ۔آپ کی قسمت آپ پہ مہربان رہے گی۔ کاروباری افرادکے لیے ترقی آگے نکلنےکے مواقع ، نوکری پیشہ افراد کےلیے بھی ترقی کی خبر ملے گی ۔ جس چیز پر محنت کریںگے اس کے مثبت نتائج ملتےہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اندرون ملک سفر آپ کے لیےخوشگوار ہو سکتا ہے ۔کسی بیمار کی عیادت کوجاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔خاندانی امور میں دلچسپی بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ دوستوں سےملاقات کرنے کا موقع ،کسی تقریب میں شرکت کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ محبت کرنے والوں کے لیےمحتاط رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔محبت کے اندر مایوسی مل سکتی ہے۔ آپ کی نیند اس ویک اینڈ پر متاثر ہو سکتی ہے ۔ سر درد کی شکایت، بلڈ پریشر یا کوئی چھوٹی موٹی بیماری آپ کو پریشان کرسکتی ہے۔ بہرحال اپنی صحت پرتوجہ ضرور دیجیے گا۔مالی طور پر بہتری رہے گی۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا اول؛37 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیےگا۔

Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu

برج قوس

اگر دیکھاجائے تو مشکلات سے یہ ہفتہ شروع ہو گا، رکاوٹیں رہیں گی، لیکن پہلے3دن گزر جانے کے بعد آپ کی سختیوں میں آسانی آتی ہوئیدکھائی دیتی ہے کہ مشکلات کم ہوںگی کوشش کریں کہ پہلے 3د ن خرچہ پہ کنٹرول رکھیں ۔بغیرسوچے سمجھے کچھ بھی مت بولیں۔الفاظ کا چناؤ آپ کا بڑا بہترین ہونا چاہیے۔ محنت جس پہ کر رہےہیں اس کی پلاننگ پہلے سے کرلیں ورنہ بعد میں اچانک کوئی بھی بڑی پریشانی آپ سے سلجھ نہ سکےگی ۔دوران سفر محتاط رہیں۔ نوکری پیشہ افراد کے جو معاملات ہیں اس میں کافی دباؤ رہے گا، ضرورت سے زیادہ کام کرنا پڑ سکتا ہے،بہرحال پہلے 3دن بہتر سے اگرگزر جاتے ہیں تو باقی جوہفتہ کے کے دن بھی بہترین رہیں گے۔ کاموں میں آسانی ،نیند کاپرسکون ہونا، کی گئی محنت کا ملنا،بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میںبہتری رہے گی ۔نوکری پیشہ افرادکے معاملات میں اچھائی کےامکانات بھی نظر آتے ہیں ۔ آپکی شخصیت کو سراہا جائے گا۔دوسروں سے کام لینے میں آسانی رہے گی۔خاندانی امور زیر بحث آ سکتےہیں ۔ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون رہیں گے۔ جو لوگ نوکر ی ڈھونڈ رہے ہیں ان کے لیے اچھا رہے گا۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یاولی ؛46 بار اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Capricorn Weekly Horoscope In Urdu

برج جدی

یہ ہفتہ ابتدائی طور پرازدواجی زندگی کے معاملات میںبہتری ،پرسکون رہیں گے ۔کسی وجہ سےاختلافات ،ناچاکی چل رہی تھی تو وہ ختم ہوگی۔ دوسروں کی مداخلت ،دوستوں کی مداخلت یا رشتہ داروںکی مداخلت کی وجہ سے یا خود بھی پہل کرتے ہوئے اپنے ازدواجی زندگی کے معاملات کو بہتر کرسکتے ہیں۔ شریک حیات اگر کسی وجہ سے بیمار ہے تو بیماری کا ختم ہوناغیر شادی شدہ افراد کے لیے بھی بہتر مواقع رہیں گے۔ کہیں نہ کہیںبات چیت چل سکتی ہے کہیں نہ سےپیسے بھی آئیں گے۔ انکم میں اضافہ رہے گا۔ خریداری شاپنگ کرنے ،ضرورت اشیاء کی خریداری کرنے کاموقع ملے گا۔ سیر و تفریح کا پلانبن سکتا ہے۔ خوشگواری آپ کے چہرےپر نظر آتی ہے کہ بہت زیادہ پر اعتمار رہیں گے۔ کسی بھی کام کا آغاز کرنا چاہیں تو بہتر ہےلیکن اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپکو جلد بازی سے پرہیزکرنا ہے ۔جلد بازی میں کیے گئےفیصلے غلط ثابت ہو سکتے ہیں ۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا والی ؛47 بار اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Aquarius Weekly Horoscope In Urdu

برج دلو

ہفتہ میں ابتدائی طور پر اپنی صحت پر توجہ د ینے کی ضرورت ہے۔ اخراجات میںاضافہ رہے گا۔ اور تنہائی کا شکاربھی ہو سکتے ہیں نا امیدی مایوسی روک دکھ تکلیف کی کیفیت میں رہیںگے ۔قرض لینے سے گریز کریں ۔بےروزگار افراد کے لیے بہتر روزگارکے مواقع ساتھ کام کرنے والےافراد کے ساتھ چھوٹی چھوٹی با ت پر ناراضگی پیدا ہو سکتی ہے۔ازدواجی زندگی کے معاملات متاثر ہوں گے۔ شریک حیات کی صحت خراب ہونے کا خدشہ یا کوئی بہت پیارآپ کو چھوڑ کے جا سکتا ہے۔ اپنے تعلقات کی قدر کیجئے۔ ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کےازدواجی زندگی کے معاملات کوبہتر کرے گا۔ آپ کی انکم آمدن میںاضافہ یا کہیں نہ کہیں سے پیسے آسکتے ہیں ۔خریداری کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ شادی شدہ افراد کی بات چیت چل سکتی ہے ۔دور دراز کےمقام پر رہنے والے افراد اپنی فیملی سے رابطے کو بحال کریں گے۔اس ہفتے کا اختتام رکاوٹوں کوپیدا کرے گا۔ نا امیدی ، مایوسی کو پیدا کرے گا. بے چینی بڑھ رہی ہے اور یہ ہفتہ جاتے جاتے بےقراری کی کیفیت کو چھوڑ کے جائےگا۔ خرچہ بڑھا کر جائے گا آپ کوبیمار کر سکتا ہے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑ سکتا ہے۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے ؛یا ماجد ؛ 48ٹائم اول آخر14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالےرنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا ۔

Pisces Weekly Horoscope In Urdu

برج حوت

ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کےمزاج رومانس کوپیدا کر ے گا ،محبت ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ یا چل رہی ہے تومحبوب کے ساتھ وقت گزرتا ہوادکھائی دیتا ہے، اور یہ محبت کسی ر شتے پر منتہا بھی ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔کہ اگر شادی کرنا چاہ رہے ہیں تو اس میںآسانی ہوگی، گھر والوں کی جانب سے بھی مدد رہے گی ۔اس حوالے سے پہلے دو دن اس ہفتے بہت اچھے ہیں اولاد کی جانب توجہ رہے گی۔ آپ ان کی تعلیم وتربیت کو لے کر فکر مند ہیں۔ انکی ضروریات پوری کرنے میں آسانی رہے گی۔ کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے، آن لائن ٹریڈنگ میںدلچسپی رکھنے والے منافع کوسمیٹیں گے۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی صحت کو خراب کرسکتا ہے ،خرچہ بڑھ سکتا ہے ۔کوئی چھوڑ کر جا سکتا ہے۔ قرض کےمعاملات ،بے چین ،قانونی معاملات میں دشواری، جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ ہفتے کا اختتام آپ کےبہت سے معاملات میں بہتری کوپیدا کرے گا ۔آپ قوت مدافعت بہتر ہو گی۔ صحت آپ کی ٹھیک نظر آرہی ہے ۔خریداری کرنے کا موقع ملےگا اور ہو سکتا ہے کہ دل کی بات کسی سے کرنا چاہ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے ؛یا مجیب ؛55بار اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالےرنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں