Post Views: 23
اسلام آباد: روڈ ٹو مکہ منصوبے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ چکا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے حکام نے روڈ ٹو مکہ وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ اس منصوبے کے تحت، پاکستان سے 50 ہزار 500 عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 28 ہزار عازمین حج روانہ ہوں گے، جبکہ کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 21 ہزار عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد سے 100 اور کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی، جبکہ عازمین کے لیے اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر خصوصی کاؤنٹرز بنائے جائیں گے۔
اس منصوبے کے مطابق پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے پاکستان میں ہی مکمل کی جائے گی۔