Post Views: 81
محکمہ موسمیات کے مطابق، 14 مارچ کو رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا۔ یہ گرہن صبح 8 بج کر 57 منٹ پر شروع ہوگا اور 11 بج کر 26 منٹ پر چاند مکمل گرہن کی حالت میں ہوگا۔ گرہن کا عروج 11 بج کر 59 منٹ پر متوقع ہے، اور یہ دوپہر 3 بجے اختتام پذیر ہوگا۔ بدقسمتی سے، پاکستان میں اس چاند گرہن کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔ تاہم، یورپ، ایشیا کے مختلف ممالک، آسٹریلیا، افریقہ، اور شمالی و جنوبی امریکا کے متعدد حصوں میں یہ گرہن دیکھا جاسکے گا۔