ملتان (نیوز رپورٹر) عدالت عظمیٰ کی طرف سے پارکنگ فیس وصولی پر پابندی ہونے کے با وجود رحمہ سنٹر میں پارکنگ کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے بٹورے جا رہے ہیں۔یونین صدر کاشف رفیق کے سامنے ضلعی انتظامیہ اور کارپوریشن بے بس ۔ رحمہ سنٹر میں نصب تمام تشہیری بورڈز اور موبائل کمپنیوں کی پروموشنل سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی خطیر رقم یونین صدر خود ہڑپ کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کی بڑی موبائل کمپنیاں جب بھی نئی پراڈکٹ لانچ کرتی ہیں تو سنٹر میں ایک دن کی پروموشن کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرتی ہیں، جو براہِ راست یونین صدر کی جیب میں چلے جاتے ہیں۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ پلازے میں جتنے بھی اشتہاری بورڈ نصب ہیں، ان کی آمدنی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں اور نہ ہی یہ رقوم پلازے کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جاتی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ تمام رقم ذاتی مفاد کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور پلازہ مسائل کا شکار ہے۔صفائی کا ناقص انتظام رحمہ سنٹر کے تاجروں کا رحمہ سنٹر واٹس ایپ گروپ میں آج بھی ایک تاجر نے احتجاج کرتے ہوئے موجودہ صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معافی دے دو اور کوڑے والے سے کہو صبح آکر کوڑا اٹھا لیا کریں،یہاں کوئی تھوک کا ڈبہ خالی کرتا ہے اور سارا دن بدبو میں بیٹھ کر کام کرنا پڑتا ہے،کوئی شاپر ہوا کے باعث اڑ کر دکان میں آتے ہیں اور بار بار گندگی صاف کرنی پڑتی ہے ۔یونین کی غفلت اور بدانتظامی سے تنگ آ کر حالیہ دنوں یونین مخالف گروپ نے اپنی مدد آپ کے تحت پلازے کی صفائی کا کام کروایا، جو مکمل طور پر ان کے ذاتی خرچ پر کیا گیا،رحمہ سنٹر میں مافیاء کی بھتہ خوری سے خرید و فروخت کے لیے آنے والے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔صدر رحمہ سنٹر کاشف رفیق کی ایما پر پارکنگ ٹھیکیدار نے مرضی کے ریٹس مقرر کر رکھے ہیں موٹر سائیکل پارکنگ کے لیے 20روپے سے لیکر 50روپے تک فی چکر وصول کیئے جا رہے ہیں جبکہ ٹھیکیدار نے تین مختلف رسیدیں بنا رکھی ہیں جن میں سے ایک رسید پر 20روپے دوسری رسید پر 30 روپے جبکہ تیسری رسید پر پیسے ہی نہیں لکھے گئے۔ایسے گاہک جو کبھی کبھار نظر آتے ہیں ان کو زائد پیسوں والی رسید تھما دی جاتی ہےجبکہ بحث کرنے پر غنڈہ عناصر شہریوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں اور اکثر اوقات مارپیٹ کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔واضع رہے رحمہ سنٹر کا صدر کاشف رفیق نے ناجائز طور پر پارکنگ کا ٹھیکہ دے رکھا ہے۔جو بدلے میں اسے بھاری رقم دیتے ہیں۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور کمشنر ملتان فوری طور پر نوٹس لیکر ایسے غندہ گرد عناصر کے خلاف فوری کاروائی کے احکامات جاری کریں۔پلازے کے دکانداروں نےانٹی کرپشن اور نیب حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رحمہ کمرشل سنٹر میں ہونے والی مبینہ لوٹ مار کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔جبکہ صدر کاشف رفیق ان کا موقف سامنے نہ آ سکا تو وہ آئیں بائیں شائیں کرتے رہے۔
