خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو دو الگ الگ آپریشنز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پہلی کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے کلاچی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر عمل کرتے ہوئے کی گئی، جس میں 10 دہشت گرد مارے گئے جن میں گروہ کا سرکردہ کمانڈر عالم محسود بھی شامل تھا۔دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے دتاخیل علاقے میں کی گئی، جہاں مزید 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کے اقدامات جاری ہیں تاکہ باقی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔یہ آپریشن وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور شدہ حکمتِ عملی “عزمِ استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم کا حصہ تھا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ قوم ان کی بہادری اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔محسن نقوی نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے اور سیکیورٹی فورسز ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔







