Post Views: 146
نیوزی لینڈ کے خلاف شکستوں کے بوجھ تلے دبی پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ فینز کے طنزیہ تبصروں پر غصے میں آ گئے۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کیا۔ میچ کے اختتام پر فینز کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر طنز کیا گیا جس پر خوشدل شاہ نے غصے میں آ کر ردعمل دیا۔
آل راؤنڈر خوشدل شاہ فینز کی طرف بڑھنے لگے تاہم سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر کھلاڑیوں نے انہیں روکا اور بیچ بچاؤ کرایا۔
پاکستانی کھلاڑی کے اس ردعمل پر سوشل میڈیا پر ان کی شدید تنقید کی جا رہی ہے اور ان کے نامناسب انداز کی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔