آج کی تاریخ

احتجاج کی جگہ تبدیل،عمران خان راضی تھے مگر بشریٰ بی بی نہیں مانی: خواجہ آصف

خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید، پی آئی اے کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور حکومت میں قومی ایئر لائن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناقص پالیسیوں کے باعث پی آئی اے خسارے اور قرض کے بوجھ تلے دب گئی، یورپی یونین اور برطانیہ کے فضائی روٹس معطل ہو گئے، اور “لاجواب پرواز” ایک داستان بن کر رہ گئی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں صورتحال بہتر ہوئی، یورپی یونین کے فضائی روٹس بحال کیے جا چکے ہیں اور برطانیہ کے روٹس کی بحالی بھی جلد ممکن ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 21 سال بعد پی آئی اے ایک منافع بخش ادارے میں تبدیل ہو چکی ہے، اور یہ قومی ایئر لائن ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کی شان بن رہی ہے۔
وزیر دفاع نے پی آئی اے کے چیئرمین ایئر وائس مارشل عامر حیات، ان کی ٹیم اور تمام ملازمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ شہباز شریف کی نیک نیتی اور محنت کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں