آج کی تاریخ

خانیوال پولیس شہزاد خاکوانی کے سامنے گھٹنے ٹیک گئی مستاجر کا دو کروڑ کا نقصان

ملتان (عوامی رپورٹر) خانیوال پولیس طاقت کے سامنے گھٹنے ٹیک گئی اور تلمبہ کے رہائشی عبدالشکور بھٹی کو نہ انصاف فراہم کر سکی، نہ ہی تحفظ دے سکی اور حسب معمول خانیوال پولیس کا قلم قبضہ مافیا کے سرغنہ زمیندار شہزاد خان خاکوانی کے سامنے ہی جھکا رہا۔ خانیوال پولیس کے تاخیری حربوں و کمزور گرفت سے مستاجروں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 95 لاکھ روپے کا نقصان ہو گیا۔ ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کے آلو میں سے 80 فیصد آلو کی فصل خراب ہو گئی اور بوریوں میں ہی پڑی پڑی گل سڑ گئی جبکہ مکئی اور دیگر فصلات کا بھی نقصان ہوا اور گزشتہ دو مہینے سے آم کے باغ کو پانی دینے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یونیفارم تمام تر دعوں کے باوجود سیاسی قوت کا مقابلہ نہ کر سکا حتیٰ کے ڈی ایس پی میاں چنوں کی حقائق پر مبنی رپورٹ پر بھی خانیوال پولیس افسران کے پاؤں نہ جم سکے اور حقائق پر سیاسی احکامات غالب آ گئے۔ اراکین اسمبلی نے خانیوال پولیس کو میرٹ کے قریب بھی نہ پھٹکنے دیا اور شدید دباؤ میں آ کر خانیوال پولیس کے ضلعی سربراہ کی کمزور گرفت کئی گھرانوں کو کنگال کر گئی۔ مجموعی طور پر دو کروڑ 35 لاکھ روپے کی فصلات میں سے صرف 40 لاکھ روپے کی فصل بچ سکی اور یہ 40 لاکھ روپیہ بھی دو ثالثوں کے مشترکہ اکائونٹ میں رکھوا دیا گیا ہے۔ شہزاد خاکوانی کی ہٹ دھرمی پولیس کی کمزوری اور منتخب نمائندوں کی سینہ زوری نے میرٹ کو مکمل طور پر ناک آئوٹ کر دیا۔ ایک کروڑ 95 لاکھ روپے کے نقصان کا کہیں ذکر نہیں البتہ 40 لاکھ کسے ملنا ہے یہ فیصلہ کل سوموار کے روز خانیوال پولیس کرے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں