آج کی تاریخ

جہانیاں: فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق

جہانیاں (سٹی رپورٹر) جہانیاں خانیوال روڈ پر پرانے پاسپورٹ آفس کے سامنے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اعجاز عرف ججی واہلہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔مقتول پیشی سے واپسی پر گھر جارہا تھا نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقتول کے ورثا نے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں